1 جون 2013 - 19:30
پہاڑ گنج کراچی تفصیلی رپورٹ

کراچی - سانحه پہاڑ گنج کیتفصیلی رپورٹ

ابنا: گزشتہ دنوں پہاڑ گنج میں میٹھے پانی کی  لائن کے تنازع پر شروع ہونے والا  مسلہ شدت  اختیار کر گیا ،جسکا کا بھرپور فائدہ کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ نے اٹھایا اور اسے مذہبی رنگ دینے کے لیے اپنے شر پسند لوگوں سے اپنی ہی مسجدوں پر فائرنگ کر وا کر اعلانات کرائے که شعیوں نے ہماری  مسجد پر حملہ کیا اور وہاں کے سادہ سنیوں کو بھڑکایا ،جس کے نتیجے میں 2  شیعہ نوجوان شہید ہوگیے ، جبکه دوسری جانب سے بھی ایک شخص ہلاک ہوا ، شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے پہاڑ گنج کا دورہ کیا اور وہاں کے حالت کو معمول پر لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ،گھر گھر جا کر مومنین سے ملاقات کی اور تفصیلی رپورٹ شیعہ علما کونسل کے مرکزی دفتر کو بھیجی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کو تمام صورتحال سے اگاہ  کیا گیا . اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلی فون پر شہدا کے خانوادہ سے تعزیت کی.

.....

/169